بیوریوٹس

بیوریوٹس
اشیاء:
چکن یا بیف کا قیمہ 1/2کلو
شملہ مرچیں 2 عدد(باریک کٹی ہوئی)
پیاز 2 عدد(باریک کٹی ہوئی)
پنیر حسب ضرورت چھڑکنے کے لیے
ہرادھنیا حسب ضرورت چھڑکنے کے لیے
سویا ساس 2 کھانے کے چمچ
دودھ حسب ضرورت
لال لوبیا 1 پاﺅ(اُبلے ہوئے)
ٹماٹر 2 عدد(باریک کٹے ہوئے)
ٹماٹر پیسٹ 1/2کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
لال مرچ 1 چائے کا چمچ
دار چینی پاﺅڈر 1/2چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
میدہ 1/2کلو
(میدہ میں دو کھانے کے چمچ تیل، تھوڑا سا نمک اور دودھ ڈال کر گوندھ لیں جیسے آٹا پوریوں کے لیے گوندھتے ہیں۔ترکیب:
مزیدار بیوریوٹس تیار کرنے کے لیے سب سے پہلے دیگچی میں دوسالن کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر گرم کریں اور اس میں پیاز نرم کرلیں۔ پھر قیمہ، ادرک، لہسن ڈال کر بھون لیں اور تھوڑا ساپانی ڈال کر چند منٹ پکائیں۔ پھر اس میں نمک، ٹماٹر پیسٹ، سویا ساس، لال مرچ(کٹی ہوئی) دارچینی پاﺅڈر اور لوبیا، ابلی ہوئی ڈال کر اچھی طرح بھونیں جب اچھی طرح بھن جائے تو اس میں شملہ مرچ، ٹماٹر کٹے ہوئے شامل کردیں، پانچ منٹ بعد چولہے سے اتار لیں۔ میدہ کی چھوٹی چھوٹی پوریاں بیل لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور اس میں پوریاں فرائی کرلیں۔ اب پوریوں میں قیمہ بھردیں اور اوپر سے کش کئے ہوئے پنیر سے گارنش کرلیں۔ ہرا دھنیا کاٹ کر چھڑک دیں اور گرم گرم سرو کریں۔

Posted on May 26, 2011