سرخ چکن کری
اشیاء:
چکن 1کلو
لہسن، ادرک 2 کھانے چمچ(پیسٹ)
ٹماٹر 2 عدد
ٹماٹر کا پیسٹ 2 کھانے کا چمچ
پیاز 2 عدد (بڑی)
کشمیری مرچ 4 عدد
دھنیا 2 چائے کے چمچ
گرم مسالا پاﺅڈر 2 چائے کے چمچ
ہلدی 1/2 چائے کا چمچ
لال مرچ 1 چائے کا چمچ(پسی ہوئی)
سرکہ 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
چکن اُبال کر تین کپ یخنی الگ کرلیں۔ بلینڈر میں ٹماٹر، ٹماٹر پیسٹ، لہسن ادرک پیسٹ، کشمیری مرچ اور زیرہ مکس کرلیں۔ایک برتن میں تیل ڈال کر چکن فرائی کرکے نکال لیں۔ پھر اس تیل میں پیاز فرائی کرکے نکال لیں۔ پسی لال مرچ، دھنیا، گرم مسالا، ہلدی اور یخنی تھوڑی تھوڑی ڈال کر بھونیں۔ پھر پیازچورا کرکے شامل کردیں اور ساتھ ٹماٹر پیسٹ بھی یخنی میں ڈال کر پانچ سات منٹ بھونیں۔ پھر چکن ڈال کر جتنی کری رکھنی ہو گاڑھی یا پتلی کرکے چولھا بند کردیں۔سلاد سے گارنش کریں۔ بوائلد چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
سرخ چکن کری
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ