اشیاء:
چکن بغیر ہڈی کا ( ٹکڑے کرلیں)
ہری پیاز کے پتے ایک پیالی چکن کیوبز دو عدد
شملہ مرچ تین عدد سفید مرچ ایک چائے کا چمچ
تیل چار کھانے کے چمچے بندگھوبھی ایک پھول
چکن کیوب ملا ہوا میدہ آدھا کھانے کا چمچ کارن فلور ایک چائے کا چمچ
چینی ایک چائے کا چمچہ بین سپراﺅٹس ایک پیالی
سویا ساس تین کھانے کے چمچے گاجر تین عدد
کالی مرچ (پسی ہوئی) ایک چائے کا چمچ نمک حسب ضرورت
سفید سرکہ تین کھانے کے چمچ تل کا تیل چند قطرے
نوڈلز ایک پیکٹ
ادرک لہسن (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
سب سے پہلے چکن میں ایک چمچ سرکہ، سویا ساس، نمک اور کارن فلور ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ ایک بڑی دیگچی میںپانی گرم کرکے نوڈلز ڈال دیں اور ساتھ ایک چمچ تیل ڈال دیں، جب نوڈلز گل جائیں تو چھلنی سے چھان لیں۔ فوراً ہی ٹھنڈے پانی سے نوڈلز کو دھو لیںاور ایک چائے کا چمچ تل ملا دیںتاکہ نوڈلز چپک نہ جائیں۔ایک بڑی کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز ہلکی گلابی کرلیں۔ ادرک لہسن ڈال کر ہلکا سا بھون کر چکن ڈال دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو سبزیاں اور کیوبز ڈال دیں۔ پھر سویا ساس، سرکہ ، نمک، کالی سفید مرچ، میدہ اور چکن ڈال کر پانچ منٹ تک بھون لیں، پھر نوڈلز ڈال کر مکس کرلیں اور بینز سپراﺅٹ اور پتے ڈال دیں، تل کا تیل ڈال کر گرم گرم کھانے کے لیے پیش کریں۔
چکن چاﺅمن
Posted on Aug 22, 2011
سماجی رابطہ