چکن چیز پکوڑا
اشیاء:
پکوڑا مکس 1\2پیکٹ
چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ
چکن(بون لیس،چھوٹے ٹکڑے) ڈیڑھ کپ
آلو(چھیلے، باریک کٹے) 1 کپ
پنیر(کش کی ہوئی) 1 کپ
پیاز(باریک کٹی ہوئی) 1 عدد درمیانی
پانی 1\4 کپ
انڈا(پھینٹا ہوا) 1 عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
چکن، آلو، پنیر، پیاز، چاٹ مصالحہ اور پکوڑا مکس کو انڈے کے ساتھ اچھی طرح مکس کرلیں۔ پھر گہرے گرم تیل میں پکوڑے کے آمیزے کو کھانے کے چمچ بھر بھر کر ڈالیں، سنہرا اور خستہ ہونے تک تلیں اور چاٹ مصالحہ چھڑ ک کر کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔
Posted on May 23, 2011
سماجی رابطہ