ہرے بھرے کباب

ہرے بھرے کباب
اشیاء:
اُبلے ہوئے آلو 3 عدد(درمیانی سائز کے)
مٹر اُبلے ہوئے 4 کپ
پالک 100 گرام
ہری مرچیں 1 کھانے کا چمچ(کٹی ہوئی)
ہر ا دھنیا 2 کھانے کے چمچ(کٹا ہوا)
ادرک 1 کھانے کا چمچ(کٹی ہوئی)
چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ
کارن فلور 2 کھانے کا چمچ
تیل 4 کپ
ترکیب:
اُبلے ہوئے آلو چھیل کر انہیں ہاتھوں سے مسل لیں۔ اُبلے ہوئے مٹروں کوکچلیں۔ اُبلتے ہوئے کافی نمکین پانی میں پالک کے پتوں کو تھوڑی دیر ڈبوئیں اور زائد پانی نچوڑ دیں پھر عمدگی سے کاٹیں۔ آلو، مٹر اور پالک کو ملادیں۔ کٹی ہوئی مرچوں، ہرا دھنیا، ادرک،چاٹ مصالحہ اور نمک کو ملائیں۔کارن فلور ملائیں تاکہ یہ سب چیزیں آپس میں جڑجائیں۔ مکسچر کو 25 مساوی حصوں میں تقسیم کریں ہر حصے کا ایک گولہ بنائیں پھر اسے ہتھیلیوں کے درمیان دبائیں تاکہ اسے چپٹی ٹکیہ کی شکل دی جاسکے۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ ٹکیوں کو گرم تیل میں تین تا چار منٹ تک ڈیپ فرائی کریں۔

Posted on May 23, 2011