چکن پین کیک

چکن پین کیک
اشیائ:
چکن بریسٹ 1/2کلو (چوکور کیوبز میں بنے ہوئے)
چکن اسٹاک 1/2کپ
پیاز 1 عدد(چوبڈ)
آٹا 1/2کلو
ہرا دھنیا 3 کھانے کے چمچے(چوپ کرلیں)
پنیر 1 پاﺅ
تیل حسب ضرورت
فلنگ کے اجزا:
آلو 1 کلو(ابلے ہوئے)
انڈے: 2عدد
لہسن ، ادرک 3 کھانے کے چمچ(کٹی ہوئی)
زیرہ 1 کھانے کا چمچ
نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں پیاز، ہرا دھنیا اور چکن کو گولڈن براﺅں کرلیں، چیک کریں کہ چکن خستہ ہوگیا ہے، اب چکن اسٹاک بھی اس میں شامل کردیں اور دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ یہ مرکب گاڑھا ہوجائے۔ اب اسے سیزن کرلیں۔
آلو، لہس، ادرک، انڈے، نمک، زیرہ اور تھوڑا ساپنیر اور کالی مرچ کی عمدہ فلنگ بنائیں۔ اب آٹے کا پین کیک لے کر(آٹے کو گوندھنے کے بعد) اس کے درمیان فلنگ کے مکسچر کو اچھی طرح پھیلاکر اس پر چکن کی اسٹفنگ کریں اور اوپر پنیر رکھ کر پین کیک کو موڑ لیں چاندکی صورت میں اور اچھی طرح بند کرکے کسی پین میں اس پین کیک کو گولڈن براﺅں کرلیں اور گارنش کرکے گرم گرم نوش فرمائیں۔

Posted on May 16, 2011