سموکڈ چکن

سموکڈ چکن
اشیاء:
چکن(آٹھ حصے کرلیں) 1 کلو
ادرک لہسن(پسا ہوا) 1 کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ(پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
خشخاش 2 کھانے کا چمچے
گرم مصالحہ(پسا ہوا) 1 کھانے کا چمچ
کچا پپیتا(پسا ہوا) 1 چائے کا چمچ
کچی پیاز(پسی ہوئی) 1/2 پیالی
تلی ہوئی پیاز 1/2پیالی
دہی 1/2 پیالی
کوئلہ چھوٹا ٹکڑا
تیل آدھی پیالی
ترکیب:
چکن کے ٹکڑوں کو دو سے تین ٹیڑھے کٹ لگا کر اچھی طرح دھولیں اور صاف کپڑے سے خشک کرلیں۔ پھرادرک، لہسن، نمک، لال مرچ، خشخاش، گرم مصالحہ، کچا پپیتا، کچی اور تلی ہوئی پیاز اور دہی لگا کر چکن کو دوسے تین گھنٹے تک فریج میں رکھ دیں۔کوئلے کو چولہے پر رکھ کر اچھی طرح دہکا لیں۔ دیگچی میں مصالحہ لگی ہوئی چکن ڈال دیں۔بیچ میں فوائل پیپر یا پیازکا چھلکا رکھ کر اس پر کوئلہ رکھ دیں۔کوئلہ کے اوپر آئل ڈالیں اور فوراََ ڈھک دیں تاکہ دھواں نہ نکلنے پائے۔ پندرہ سے بیس منٹ بعد کوئلہ نکال کر چکن کو درمیانی آنچ پر اتنا پکائیں کہ چکن کا پانی اچھی طرح خشک ہوجائے۔پلیٹ میں نکال کر گارنش کرکے سرو کریں۔

Posted on May 26, 2011