اشیاء:
مرغی ڈیڑھ کلو (بارہ پیس کروا لیں)
کارن فلور دو کھانے کے چمچے
میدہ دو کھانے کے چمچے
انڈے تین عدد (زردی الگ کرکے سفیدی لے لیں)
کالی مرچ آدھا چمچہ (پسی ہوئی)
اجینو موٹو آدھا جائے کا چمچہ
لہسن ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
سِرکہ ایک کھانا کا چمچہ
سویا سا س ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسبِ ذائقہ
تیل ڈھائی پیالی
ترکیب:
سب سے پہلے مرغی کے ٹکڑوں میں لہسن، نمک اور سِرکہ ملا کر آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں، پھر ایک پیلاے میں میدہ، کارن فلور، انڈے کی سفیدی اور سویا ساس وغیرہ اچھی طرح ملا لیں۔پھر ایک ایک ٹکڑے کو ڈبو کر مصالحہ اچھی طرح لگا لیں۔ ایک کڑھائی میں تیل گرم کرلیں۔ جب تیل خوب گرم ہوجائے تو ہلکی آنچ پر ٹکڑوں کو ڈیب فرائی کریں۔جب گولڈن براﺅن ہوجائیں تو نکال کر کسی اخبار پر پھیلا دیں تاکہ تیل جذب ہوجائے۔
سپرنگ چکن
Posted on Jul 20, 2011
سماجی رابطہ