دال بھرا پراٹھہ
اشیاء:
چنے کی دال ایک پاﺅ
میدہ آدھا پاﺅ
ہرا دھنیا حسب ضرورت
پودینہ حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ حسب ذائقہ
آٹا ڈیڑھ پاﺅ
ہری مرچیں چھ عدد
ادرک حسب ضرورت
گھی حسب ضرورت
ترکیب:
چنے کی دال دو گھنٹے تک بھیگی رکھنے کے بعد نمکین پتیلی میں ڈال کر اُبلنے کے لیے چولہے پر چڑھا دیں۔ اب سارے مصالحے بھی ڈال دیں، پانی اتنا ڈالیں کہ دال میں پانی خشک ہوجائے۔ دال اُبال لینے کے بعد ٹھنڈا ہونے پر سل پر پیس لیں۔ اس کے بع مصالحے کاٹ کر یا پیس کر شامل کریں۔ آٹے اور میدے کو گوندھ کر یہ مرکب پیڑوں کے درمیان رکھ کر پراٹھے پکائیں۔ مزیدار دل بھرا پراٹھہ تیار ہے۔
Posted on Jul 11, 2011
سماجی رابطہ