تندروی چکن

تندروی چکن
اشیاء:
فل چکن 1 عدد(بڑے سائز کی)
انڈے 2 عدد(ابلے ہوئے)
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ 2 کھانے کے چمچ
سفیدسرکہ 4 کھانے کے چمچ
کالی مرچ 1 کھانے کا چمچ
ٹماٹو پیوری 1 کھانے کا چمچ
ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر 2 عدد(سلائس کے لیے)
آلو 2 عدد(فنگر چپس)
بادام چند دانے(بھگودیں)
سلاد پتا/کھیرا گارنشنگ کے لیے
ترکیب:
ایک بڑی مرغی ذبح کروا کر اس کو خوب اچھی طرح سے دھو لیں اور خشک ہونے کے لیے چھلنی پر رکھ دیں۔ پھر نمک اور سرکہ ملا کر مرغی اچھی طرح سے اندر باہر سے مل دیں اور ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ ٹماٹو پیوری میں ادرک پیسٹ، کالی مرچ، لال مرچ مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور مرغی پر اچھی طرح اندر سے باہر مل دیں اور مزید دو سے تین گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اس دوران میں انڈے اُبال لیں اور گارنشنگ کا سامان آلو کے چپس فرائی کرلیں۔ ٹماٹر کے سلائس کرلیں، اوون کو200 سینٹی گریڈ پر گریڈ پر گرم کریں،مرغی کی ٹانگیں دھاگے سے باندھیں اور روسٹنگ ٹرے میں رکھ کر آدھے گھنٹے تک روسٹ کریں۔جب چکن سنہری ہوجائے تو نکال لیں۔ اب ایک ٹرے میں سلاد پتے، کھیرا، ٹماٹر اور فرائی کیے ہوئے آلو کے فنگر چپس سجائیں، درمیان میں چکن رکھیں۔ ابلے ہوے انڈے ہاف کریں اور انہیں چکن کے کھلے حصے میں رکھ دیں۔پسی کالی مرچ/گرم مسالا پاﺅڈر ، بادام اور لیموں سے گارنش کرکرے پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011