سبزیوں کا قورمہ
اشیاء:
آلو 3عدددرمیانے
گاجر 2عدددرمیانی
پھول گوبھی 1/2 کلو
مٹر کے دانے 1 پیالی
شلجم 4 عدد درمیانے
شملہ مرچ 2عدد درمیانی
تلی ہوئی پیاز 1/2 پیالی
لہسن پسا ہوا 1 کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
دہی 2پیالی
لال مرچ(پسی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
دھنیا(پسا ہوا) 1 کھانے کا چمچ
تیل تین چوتھائی پیالی
سجانے کے لیے:
ادرک(باریک کٹی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
سفید زیرہ(بھونا ہوا) 1 چائے کا چمچ
گرم مصالحہ(پسا ہوا) 1 چائے کا چمچ
ترکیب:
آلو اور شلجم کے چار چار ٹکڑے کرلیں۔ گاجر کے درمیانے سائز کے ٹکڑے کاٹ لیں اور پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کرلیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور شملہ مرچ کے علاوہ تمام سبزیوں کو الگ الگ فرائی کرکے نکال لیں۔ دہی میں نمک، لال مرچ، دھنیا اور تلی ہوئی پیاز ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ دیگچی میں تیل گرم کرکے لہسن ڈال کر تھوڑا سا فرائی کریں۔ مصالحہ میں ملی ہوئی دہی ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے۔اس مصالحے میں تمام تلی ہوئی سبزیاں اور شملہ مرچ کرکے اچھی طرح ملائیں اور آدھی پیالی پانی ڈال دیں۔ پسا ہوا گرم مصالہ، سفید زیرہ اورادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار لیں۔ نان یا اُبلے ہوئے چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔
سبزیوں کا قورمہ
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ