ملائی کوفتہ کڑی

ملائی کوفتہ کڑی
اشیاء:
کوفتوں کے لیے:
آلو 5 عدد درمیانی سائز کے
پنیر 100 گرام
ہری مرچیں 2عدد
کارن فلور 1\4کپ
کشمش 1\4کپ
تیل ڈیپ فرائی کے لیے
گریوی کے لیے:
پیاز 3عدد درمیانی سائز کے
ادرک لہسن کا پیسٹ 1، 1 کھانے کا چمچ
ہری مرچیں 2 عدد
دھنیا(پسا ہوا) 1چائے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
ٹماٹر کا پیسٹ 1\2 کپ
لال مرچ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
کھویا 1\2کپ
گرم مصالحہ(پسا ہوا) 1چائے کا چمچ
ترکیب:
آلو ابال کرچھیل کر ہاتھوں سے مسل دیں۔ ہری مرچیں دھولیں ان کے بیج نکال دیں اور باریک کاٹ لیں، پیاز چھیل لیں اور ان کے دو ٹکڑے کرلیں ایک کپ پانی میں دس منٹ تک ابال لیں۔ زائد پانی نکال لیں۔ پیاز ٹھنڈی کرلیں اور ان کو پیس کر پیسٹ بنالیں۔ ہاتھوں سے مسلے ہوئے آلوﺅں،پنیر دو کٹی ہوئی ہری مرچوں، کارن فلور اور نمک کو اچھی طرح ملائیں۔ ان کے سولہ مساوی گولے بنائیں اور ان میں کشمش بھردیں۔ گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ تھوڑا سا رنگ آجائے نکال کر الگ رکھ دیں۔ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے ابلی ہوئی پیاز کا پیسٹ ڈالیں اور پانچ منٹ تک پکائیں ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، کٹی ہوئی ہری مرچیں، دھنیا،ہلدی اور لا ل مرچ ڈالیں اور درمیانی آنچ پر تھوڑی دیر تک پکائیں اور وقفے وقفے سے ہلائیں۔ اب بالائی اور گرم مصالحہ ڈالیں۔ گرم کوفتے ڈش میں رکھ کر گارنشنگ کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011