پشاوری چھولے
اشیاء:
کابلی چنے 1 کپ
چنے کی دال 1 چائے کا چمچ
بڑی الائچی 2 عدد
دار چینی 1 انچ کا ٹکڑا
ٹی بیگ 1 عدد
پیاز(چوبڈ) 1 کپ
انار دانہ ڈیڑھ چائے کا چمچہ
ادرک(چوبڈ) 1 کھانے کا چمچ
دھنیا پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
ہری مرچ(چوبڈ) 4 عدد
لال مرچ پاﺅڈر 1\2 چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ 1 چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
کابلی چنے اور چنے کی دال اچھی طرح دھو کر پانی میں رات بھر بھگودیں۔ اب ایک پین مین چنے کی دال اور کابلی چنے ڈالیں اور اس میں دو کپ پانی ڈال دیں اور بڑی الائچی، دار چینی اور ٹی بیگ ڈال دیں اور پریشر کو کر میں پکائیں۔ اب آنچ ہلکی کرکے مزید تھوڑی دیر پکائیں۔ڈھکن کھولنے سے پہلے اسٹیم نکال دیں۔ اب پانی چھان کر الگ رکھ دیں لیکن ٹی بیگ پھینک دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز ڈال کر گلابی فرائی کرلیں۔ اس کے بعد اناردانہ ڈالیں اور پکائیں اور چمچ مسلسل چلاتے رہیں۔ اب ٹماٹر، ادرک، ہری مرچ ڈالیں اور درمیانی آنچ پرتین سے چار منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں دھنیا پاﺅڈر، نمک، لال مرچ اور گرم مصالحہ ڈالیں اور اس وقت تک بھونیں جب تک مکسچر تیل نہ چھوڑ دے۔ اب اس میں کابلی چنے اور دال ڈالیں۔ چاٹ مصالحہ بھی ڈالیں اور چنوں کا بچا ہوا پانی اور تھوڑا سا نمک مکس کریں۔تین منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں جب تک کہ پانی تھوڑا خشک ہوجائے ۔گارنش کرکے سرو کریں۔
پشاوری چھولے
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ