گوبھی مُسلَم
اشیائ:
پھول گوبھی 2عدد(چھوٹے سائز کے)
ہلدی 1 چائے کا چمچ
پیاز 2عدد(درمیانے سائز کے)
خربوزے کے بیچ 1 چائے کا چمچ
ادرک کا پیسٹ 1 کھانے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
زیرہ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
لال مرچ پاﺅڈر 1 کھانے کا چمچ
ٹماٹر 1/2کپ(پسے ہوئے)
کھویا 1/2 کپ
بالائی 1/2کپ
دھنیے کے پتے دو کھانے کے چمچے(کٹے ہوئے)
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
پھول گوبھی کے ڈنٹھل الگ کردیں۔ نمکین پانی میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر پھول گوبھی کو ابالیں یہاں تک کہ آدھی پک جائے،پیاز چھیل کر انہیں کش کرلیں۔ پانی میں آدھا کپ خربوزے کے بیچ ایک گھنٹے تک بھگودیں اور باریک پیس لیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں۔ کش کی ہوئی پیاز ڈالیں تیز آنچ پر گرم کریں یہاں تک کہ رنگ سنہرا بھورا ہوجائے۔ ادرک پیسٹ، لہسن پیسٹ، زیرہ اور لال مرچ، دھنیا، باقی ہلدی، گرم مصالحہ اور نمک ڈالیں، ایک منٹ تک ہلائیں۔ پسے ہوئے ٹماٹر ڈالیں اور پکائیں یہاں تک کہ مصالحہ تیل چھوڑ دے۔ ایک کپ پانی میں گھولے گئے پسے ہوئے خربوزے کے بیچ ڈال کر ابال لیں۔ کھویا ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ آدھی ابلی ہوئی گوبھی بھی ڈالیں اور دھیمی آنچ پر پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں پندرہ منٹ تک پکائیں اوپر بالائی ڈالیں اور پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ کٹے ہوئے دھنیے کے پتو ں اور خربوزے کے بیجوں کے ساتھ سجا کر گرم گرم پیش کریں۔
گوبھی مُسلَم
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ