کڑاہی پسندے(امریکن ڈش)
اشیاء:
پسندے ایک کلو
پپیتہ ایک کھانے کا چمچہ
لونگا (پسے ہوئے) 8عدد
ادرک ایک کھانے کا چمچہ
بھنا ہوا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
بڑی الائچی 2عدد
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ(پسی ہوئی)
دہی ایک پاﺅ
پیاز 3عدد
مرچ حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کے پسندے پر ادرک، پپیتہ اور نمک لگا کر دو تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں، اس کے بعد تمام مصالحے پیس کر اس میں شامل کردیں اور گوشت پر لگادیں۔ پیاز بھی کتر کر گوشت پر لگادیں، کڑاہی میں گھی گرم کرکے پسندوں کو ایک ایک کرکے تلتی جائیں، جب دونوں طرف سے بھن جائیں تو اتار کر گرما گرم پیش کریں۔
Posted on Jun 14, 2011
سماجی رابطہ