آلو کے کباب

آلو کے کباب
اشیاء:
بون لیس چکن(ابلا ہوا) 1 کپ
آلو 1\2 کلو
چکن کیوبز 2 عدد
انڈے کی زردی 1 عدد
سویٹ کارن(اُبلے ہوئے) 4 کپ
ہرا دھنیا(کٹا ہوا) 1\4 کپ
کارن آئل حسب ضرورت
ترکیب:
آلو ابال کر میش کرلیں اور ان میں باریک شدہ چکن، سویٹ کارن، ہرا دھنیا، انڈے کی زردی ملادیں۔ دونوں کیوبز کو ایک کھانے کا چمچ لیمن جوس گرم کرکے کھول لیں اور آلوﺅں کے مرکب میں ملادیں۔ لمبوترے کبات بنا کر خشک میدے میں رول کریں۔پھر انڈوں میں ڈپ کرکے ڈبل روٹی کے چورے میں رول کریں۔ تیل کڑاہی میں گرم کریں اور کبابوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گارنشنگ کرکے گرم گرم پیش کریں۔

Posted on May 17, 2011