عریبیک رائس
اشیاء:
چکن(چھوٹے ٹکڑے) 1 کلو
چاول 1 کلو
لونگ 8 عدد
چھوٹی الائچی 8 عدد
تیز پات 2 عدد
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) 4 عدد
شملہ مرچ 2 عدد
ہاٹ ساس 2 کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
لہسن(پسا ہوا) 1 کھانے کا چمچ
لال مرچ(کُٹی ہوئی) 1 کھانے کا چمچ
تیل 1/2 پیالی
ترکیب:
دیگچی میں ڈالڈ کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کرکے لونگ، الائچی اور تیز پات ڈالیں اور دو منٹ تک فرائی کریں، پھر اس میں لہسن، نمک اور چکن شامل کرکرے اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر درمیانی آنچ پر چکن کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ پانی خشک ہونے پر چاول ڈال کر بھونیں اور چار سے پانچ پیالی پانی ڈال دیں اچھی طرح ملا کر درمیانی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ پانی آدھی پیالی رہ جائے۔ ہری مرچیں اور لال مرچ ڈال کر پانی مکمل خشک ہونے تک پکائیں۔ پھر شملہ مرچ اور ہاٹ ساس ڈال کر پانچ منٹ تک ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک دم پر لگائیں۔ہاٹ ساس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔
عریبیک رائس
Posted on May 25, 2011
سماجی رابطہ