بٹاٹا وڑا

بٹاٹا وڑا
اشیاء:
آلو 600گرام
ادرک(ایک انچ کا ٹکڑا) 1 عدد
لہسن 12 جوئے
ہری مرچ 5 عدد
بیسن ڈیڑھ کپ
سرخ مرچ پاﺅڈر 1 چائے کا چمچ
بیکنگ پاﺅڈر 1 چٹکی
ہلدی 1\4 چائے کا چمچ
ہرا دھنیا(کٹا ہوا) 2 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
آلوﺅں کو ابال کر چھیل کر انہیں مسل کر الگ رکھ دیں۔ ادرک ، لہسن اور ہری مرچوں کا پیسٹ تیار کریں۔پانی، سرخ مرچ، نمک اور بیکنگ پاﺅڈر کے ساتھ بیسن کا گاڑھا مکسچر تیار کریں۔ تھوڑاسا تیل گرم کریں اور اس میں ادرک، لہسن، ہری مرچ کا پیسٹ ڈالیں، مسلے ہوئے آلو اور ہلدی ڈالیں اورانہیں اچھی طرح ملائیں اور کٹا ہوا ہرا دھنیا اور حسب ذائقہ نمک ڈالیں۔ مکسچر کو ٹھنڈا کریں۔اب اس کے لیموں کے سائز کے گولے بنالیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے آلوﺅں کے گولوں کو بیسن کے مکسچر میں بھگوئیں اور گرم تیل میں ہلکا سنہری ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔ چٹنی یا اپنی پسند کے ساس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Posted on May 25, 2011