بہاری کباب

بہاری کباب
اشیاء:
پسندے 1 کلو
کچی پیاز(پسی ہوئی) 1/2 پیالی
تلی ہوئی پیاز 1/2 پیالی
گرم مصالحہ(پسا ہوا) 2 کھانے کے چمچے
بُھنے ہوئے چنے ً 2 کھانے کے چمچے
خشخاش 2 کھانے کے چمچے
کچا پپیتا(پسا ہوا) 2 کھانے کے چمچے
ادرک لہسن (پسا ہوا) 2 کھانے کے چمچے
دہی 1/2 پیالی
سرسوں کا تیل 4 سے 6 کھانے کے چمچے
کوکنگ آئل 4سے 6 کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
بُھنے ہوئے چنے اور خشخاش کو ملا کر باریک پیس لیں۔ پسندوں میں نمک، ادرک، لہسن، کچی اور تلی ہوئی پیاز، لال مرچ، گرم مصالحہ، پسے ہوئے چنے اور خشخاش، کچا پپیتا، دہی اور سرسوں کا تیل اچھی طرح لگا کر دو سے تین گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔ مصالحہ لگے پسندوں کو سیخوں پر لگا کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر سینک لیں۔ اس دوران ململ کے کپڑے کی پوٹلی بنا کر تیل میں ڈبو کر سیخوں پر لگائے جائیں۔ اچھی طرح سرخ ہونے تک سیخیں۔سلاد ، رائتہ اور پراٹھوں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

Posted on May 25, 2011