براﺅنیز(آسٹریلین ڈش)
اشیاء:
میدہ چار پیالی
گھی یا مکھن ڈیڑھ پیالی
چینی ڈیڑھ پیالی
نمک حسب ذائقہ
انڈے دو عدد
اخروٹ ایک پیالی
کوکو دو چمچے(درمیانہ)
خوشبو ونیلا چند قطرے
بیکنگ پاﺅڈر دو چھوٹے چمچے
ترکیب:
مکھن یا گھی کو قدرے پگھلائیں اور اس میں کو کو ملادیں۔ اس کے بعد اس میں پھینٹا ہوا انڈا ، نمک ، چینی، خوشبودار کترے ہوئے اخروٹ ملادیں اور ان سب کو اس قدر پھینٹیں کہ ساری چیزیں آپس میں مل جائیں۔ پھر ایک انچ گہری بیکنگ شیٹ پر اس آمیزہ کو پھیلادیں اور اوون کی درمیانی آنچ پر بیک کریں۔ پھر اسے اوون سے نکال کر چھوٹی چھوٹی چوکور ٹکڑیوں کی صورت میں کاٹ لینا چایئے۔ جب محسوس کریں کہ ٹھنڈی ہوگئی ہیں تو ان چھوٹی چھوٹی چوکور ٹکڑوں کو کسی ڈبے میں بند کردیں اور رکھ لیں۔ کافی روز تک کھانے کے قابل رہیں گی اور خراب نہیں ہوں گی۔
براﺅنیز
Posted on May 28, 2011
سماجی رابطہ