بٹر کیک
اشیاء:
مکھن 200گرام
دودھ آدھا کپ
انڈا ایک عدد
چینی آدھی پیالی
میدہ آدھا کپ
ونیلا اینس 2قطرے
بیکنگ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک ایک چٹکی
ترکیب:
سب سے پہلے براﺅن کاغذ میں دونوں طرف گھی لگا کر ٹرے میں چپکائیں۔میدے میں نمک اور بیکنگ پاﺅڈر ملا کر مکس کریں اور پھینٹ کر نرم کرلیں۔اس میں چینی ملائیںاورپھر پھینٹیں۔اب انڈے کو پھینٹ کر آمیزے میںملا دیں۔اب اس تمام آمیزے کو پھینٹ کر میدے میں ملا دیں اور پھر مسلسل پندرہ منٹ تک پھینٹیں۔ اب اوون کو 300 ڈگری پر گرم کریں اور ٹرے میں تمام آمیزا ڈال کر آدھا گھنٹہ بیک کریں۔
Posted on May 28, 2011
سماجی رابطہ