چکن ہریسہ
اشیاء:
چکن(بون لیس) 1 کلو
حلیم کے گیہوں 1/2 کلو
نمک حسب ذائقہ
ادرک لہسن 2 کھانے کے چمچے (پسا ہوا)
پیاز 2 عدد درمیانی (باریک کٹی ہوئی)
ہری مرچیں 8 عدد (باریک کٹی ہوئی)
کالی مرچ 1کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
سفید زیرہ 1 کھانے کا چمچ
تیل 1/2 پیالی
ترکیب:
گیہوں دھو کر دو سے تین گھنٹوں کے لیے ایک سے ڈیڑھ لیٹر گرم پانی میں بھگو دیں۔ پھر انہیں اُبال کر اچھی طرح گلالیں۔ دیگچی میں درمیانی آنچ پر تیل گرم کرکے پیاز کو سنہرا فرائی کرلیں۔ ادرک لہسن ڈال کر ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں اور چکن، ہری مرچیں، کالی مرچ اور سفید زیرہ شامل کردیں اور اچھی طرح ملا کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر چکن کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔ چکن میں گیہوں ملا کر نمک شامل کرلیں۔ پندرہ سے بیس منٹ کے لیے ڈھک کر دم لگائیں۔ادرک اور ہری مرچیں چھڑ ک کر گرم گرم پیش کریں۔
چکن ہریسہ
Posted on May 25, 2011
سماجی رابطہ