دہی گجیا

دہی گجیا
اشیاء:
ماش کی دال 2 کپ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
سونف 1/2 چائے کا چمچ
کاجو 20 عدد
کشمش 2 کھانے کے چمچ
کالی مرچ 1\2 چائے کا چمچ
دہی 6 کپ
بھنا ہوا زیرہ 1چائے کا چمچ
املی کی چٹنی حسب ضرورت
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ماش کی دال زیادہ پانی میں چھ گھٹنے تک بھگودیں۔ اسے پیس کر پیسٹ بنالیںجو سخت ہو پتلا نہ ہو۔ زیرہ، سونف، کالی مرچ اور نمک ڈالیں اور اچھی طرح ملالیں۔ کاجو اور کشمش کاٹ لیں پھر اچھی طرح ملالیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کریں اور6x6 انچ کی ایک پلاسٹک شیٹ پر دال کے آمیزہ سے بھرا ہوا ایک چائے کا چمچ انڈیلیں۔ آمیرزہ کو دا ئرے میں پھیلادیں۔کاجو اور کشمش سے بھرا ہوا چائے کا چمچ درمیان رکھیں، پلاسٹک شیٹ کے دو اوپر کے کونوں کو پکڑیں اور اپنی طرف لا کر دوسرے دو کونوں سے ملادیں، پھر اس سے آمیزہ ہلال کی شکل اختیار کرے، پھر گجیا کو آہستہ آہستہ گرم تیل میں ڈالیں، گجیا کو ڈیپ فرائی کریں یہاں تک کہ اس کا رنگ سنہرا بھورا ہوجائے، پھر گرم پانی میں ڈبوئیں۔ دہی کو پھینٹ لیں اور نمک ڈالیں۔ گجیا کو نچوڑ کر دہی میں ڈالیں اور زیرہ ڈال کر املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 25, 2011