انگلش فِش وِد ٹماٹو

انگلش فِش وِد ٹماٹو
اشیاء:
مچھلی آدھا کلو
ٹماٹر ایک پاﺅ
میدہ ایک چائے کا چمچہ
بروتھ(یخنی) ایک پیالی
آئل 50گرام
مکئی کا آٹا ایک کھانے کا چمچ
گن پاﺅڈر چار چائے کے چمچ
پیاز اور لہسن ایک کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)

ترکیب:
مچھلی کے ٹکڑے کرلیںاور ان پر نمک اور میدہ ملا دیں اور اسے گرم کریں۔آئل میں پیاز اور لہسن کو گرم کریں۔ جب یہ گرم ہوجائےں تو مچھلی اس میں ڈال دیں۔ ٹماٹر کو ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکال لیں اور چھلکا اتارلیں۔ اب گن پاﺅڈر ساس ڈالیں۔ مکئی کا آٹا اور یخنی کا آمیزہ بنا کر اس پر ڈال دیں۔ پکنے کے بعد اتار دیں اور دستر خوان کی زینت بنائیں۔



Posted on Jun 11, 2011