فرائیڈ بال

فرائیڈ بال
اشیاء:
آلو آدھا کلو
پنیر ایک کپ(کدو کش کیا ہوا)
میدہ 50گرام
انڈے 2عدد
گھی آدھا کلو
رائی ایک چائے کا چمچہ
بیکینگ پاﺅڈر ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ 3عدد
کالی مرچ آدھی چائے کا چمچی
دھنیا حسب ضرورت
نمک حسب ضرورت

ترکیب:
سب سے پہلے آلو کو ابال لیں۔جب آلو گل جائیں تو اس کا چھلکا اتار کر باریک پیس لیں۔انڈوں کو توڑ کر پھینٹ لیں۔پھر آلو میں ملا دیں۔دھنیا ہری مر چ بھی باریک کاٹ کر آلو میں ملادیں۔میدہ چھان کر اس میں کالی مرچ ،نمک،رائی،بیکنگ پاﺅڈر اور پنیر ملادیں۔کوفتے کے برابر بال بنا لیں اور اس کے اوپر خشک میدہ لپیٹ کر آدھا گھنٹہ 300ڈگری پر بیک کریں۔

Posted on Jun 11, 2011