جھینگے کے پکوڑے

جھینگے کے پکوڑے
اشیاء:
جھینگے 200سوگرام
نمک حسب ذائقہ
لہسن (پسا ہوا) 1 چائے کا چمچ
میدہ 1 پیالی
بیسن 1 پیالی
کٹی ہوئی لال مرچ 1 چائے کا چمچ
اجوائن چٹکی بھر
انڈے کی سفیدی 2 عدد
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
جھینگوں کو اچھی طرح صاف کرکے دھولیں اور اس پر پسا ہوا لہسن لگادیں۔درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنا پکائیں کہ جھینگوں کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔ میدہ اور بیسن ملا کر اس میں نمک، لال مرچ اور اجوائن ملا لیں۔ انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور اس میں مصالحے ملا ہوا میدہ تھوڑا تھوڑا کرکے شامل کرلیں۔ یخ ٹھنڈا پانی ڈال کر گاڑھا سا مکسچر بنالیں۔ تیل گرم کرکے جھینگوں کو مکسچر میں ڈبو کر سنہری فرائی کرلیں اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011