اشیاء:
$ کالے چنے # ایک کلو
$گرم مصالحہ # ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
$ثابت سرخ مرچ # 8عدد
$ نمک # حسب ذائقہ
$ تیل # آدھا پاؤ
$لیموں # 3عدد
ترکیب:
تیار سے تقریباََ دس گھنٹے پہلے چنوں کو بھگودیں? پھر اسی پانی میں نمک ڈال کر ابال لیں? یہاں تک کہ چنے نرم ہوجائیں? سرخ مرچ کو توے پر ہلکا سا بھون کر پیس لیں? زیادہ باریک کرنے کی ضرورت نہیں، اب گرم مصالحے بھی سرخ مرچ میں ملادیں?
کڑاہی میں تیل گرم کریں اور تمام مصالحے تیل میں ڈال کر چمچے سے ملائیں? پھر ان میں چنے بھی ڈال دیں اور چند منٹ تک چمچے سے ملاتے رہےں تاکہ تمام مصالحے چنوں میں مل جائیں? آخر میں لیموں کا رس چنوں میں نچوڑ دیں، چٹپٹے کالے چنے تیار ہیں?
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ