کالے چنے

اشیاء:
کالے چنے ایک کلو
ثابت سرخ مرچ 8عدد
نمک حسب ذائقہ
تیل آدھا پاﺅ
لیموں 3عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
ترکیب:
تیارہونے سے تقریباََ دس گھنٹے پہلے چنوں کو بھگودیں۔ پھر اسی پانی میں نمک ڈال کر ابالیں۔یہاں تک کہ چنے نرم ہوجائیں۔ سرخ مرچ کو توے پر ہلکا سا بھون کر پیس لیں۔ زیادہ باریک کرنے کی ضرورت نہیں،اب گرم مصالحے بھی سرخ مرچ میں ملادیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں اور تمام مصالحے تیل میں ڈال کر چمچے سے ملائیں۔ پھر ان میں چنے بھی ڈال دیں اور چند منٹ تک چمچے سے ملاتے رہےں تاکہ تمام مصالحے چنوں میں مل جائیں۔ آخر میں لیموں کا رس چنوں میں نچوڑ دیں، چٹپٹے کالے چنے تیار ہیں۔

Posted on Jul 02, 2011