اشیاء:
دودھ ایک پاﺅ
چاول کا آٹا چار کھانے کے چمچے
زغفران حسب ضرورت
سبز الائچی پانچ عدد
چینی آدھا پاﺅ
عرق کیوڑہ چارکھانے کے چمچے
بادام کی گریاں ایک چھٹانک
ترکیب:
چاول کا آٹا تھوڑے سے پانی میں ڈال کر رکھ دیں۔ دودھ میں الائچی کے دانے ڈال کر خوب اچھی طرح پکائیں۔ پھر اس میں چاول کا آٹا ڈال کر پکائیں۔ یہاں تک کہ مرکب گاڑھا ہوجائے۔ کھیر تیار ہے۔ آخری کام آپ کو یہ کرنا ہے کہ زغفران کو عرق کیوڑہ میں پیس کر ڈالنا ہے اور آخر میں بادام کی کترنیں چھڑک دیں۔ زغفرانی کھیر تیار ہے۔
Posted on Jul 02, 2011
سماجی رابطہ