کالے چنوں کی چاٹ
اشیاء:
کالے چنے 1/2 کلو
آلو 1 پاﺅ(چوبڈ)
املی کا گودا 6 چمچ(اگر ڈالنا چاہیں )
پیاز 1 بڑی(چوبڈ)
ٹماٹر 3 عدد(چوبڈ)
ہری مرچ 5 عدد(چوبڈ)
ہرادھنیا 1/2گڈی(چوبڈ)
ادرک، لہسن 2 چمچ
کٹی ہوئی مرچ 1 چمچ
زیرہ بھون کر کوٹ لیں
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
کالے چنوں کو سوڈا ڈال کر رات بھر بھگودیں صبح ابال کر چھان لیں۔ ایک پین میں تیل ڈالیں اور اس میں پیاز گولڈن کرلیں پھر اس میں ادرک، لہسن ، آلو اور ٹماٹر ڈال کر بھون لیں، جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے اور آلو گل جائیں تو چنوں کو ڈال کر بھونیں اور اب اس میں کٹی ہوئی مرچ، نمک، زیرہ اور املی کا گودا ڈال کر خوب بھونیں اور گارنش کرکے پاپڑی کے ساتھ سرو کریں۔ مزیدار کالے چنے کی چاٹ تیار ہے۔
کالے چنوں کی چاٹ
Posted on May 18, 2011
سماجی رابطہ