آلو لگے چانپ
اشیاء:
چانپ آدھا کلو
ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
انڈے دو عدد
نمک حسب ضرورت
لال مرچ(پسی ہوئی) حسب ضرورت
آلو آدھا کلو
لہسن نو جوے
گھی آدھا پاؤ
ڈبل روٹی کا خشک چورا حسب ضرورت
ترکیب:
ادرک اور لہسن کے جوے پیس کر ان میں نمک اور مرچیں ملا لیجئے۔ پھر چانپوں پر اس مرکب کا گاڑھا گاڑھا لیپ کردیجئے اور انہیں کچھ دیر کھلی فضا میں پڑا رہنے دیجئے۔ پھر فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر اسے گرم کرنے کے بعد چانپ فرائی پین میں بچھا دیجئے اور انہیں ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ کچھ دیر بعد انہیں چمٹے سے پلٹ کر پکائیے، چانپ اپنا پانی چھوڑیں گے اور اسی پانی میں گل بھی جائیں گے۔ اس لیے آپ کو فرائی پین میں پانی ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اب پسے ہوئے آلوﺅں میں نمک اور پسی ہوئی کالی مرچیں ملادیںاور گلی ہوئی چانپوں کے دونوں طرف آلو کا لیپ کردیں اور انڈوں کی زردی اور سفید ی پھینٹ کر چانپوں کو ان میں ڈبوئیں اور اوپر ڈبل روٹی کا چورا لگا کر گھی میں ہلکی آنچ پر تل لیں۔
آلو لگے چانپ
Posted on May 18, 2011
سماجی رابطہ