کھٹے آلو

بھرواں کھٹے آلو
اشیاء:
آلو 1 کلو
لال مرچ 2کھانے کے چمچ(کرش کرلیں)
ہلدی پاﺅڈر 1چائے کا چمچ
قصوری میتھی 1 چائے کا چمچ
کلونجی 1 چائے کا چمچ
سونف 1 چائے کا چمچ
ثابت دھنیا 2کھانے کے چمچ
آمچور 4کھانے کے چمچ
لیمن جوس 6 کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
آلو چھلکوں کے ساتھ ابال لیں۔ اب آلو کو چھیل کر اس میں کٹ کے نشان لگائیں۔ لیکن دھیان رہے کہ آلو ٹوٹ نہ جائیں۔ قصوری میتھی، کلونجی، سونف، ثابت دھنیا اور سرسوں کے بیج کرش کرلیں۔ اس میں لال مرچ، نمک ہلدی اور آمچور ڈالیں۔ ایک پین میںایکھ کھانے کا چمچ تیل ڈالیں اب اس میں کرش کیا ہوا مصالحہ ڈالیں اور مصالحے کو پانچ منٹ تک بھونیں۔وقتاََ فوقتاََ تھوڑا تھوڑ اپانی چھڑکیں۔ اب اس مصالحہ کو ٹھنڈا کرکے آلو کے کٹ کے اندر بھریں،تھوڑا دبائیں تاکہ مصالحہ باہر نہ آئے۔ ایک کڑاہی میں دو دو آلو کو فرائی کریں۔اب ایک پین میں تمام فرائی کئے ہوئے آلو ڈالیں اور لیمن جوس شامل کریںپھر پین کو ڈھانپ کر ہلکی آنچ پر پانچ منٹ تک پکائیں۔ گارنش کرکے سرو کریں۔

Posted on May 17, 2011