کھجور کا ٹھنڈا شربت

کھجور کا ٹھنڈا شربت
اشیاء:
دودھ 1\2 لیٹر
کھجور 1 پاﺅ
چینی 100گرام
سبز الائچی 3عدد
برف کا چورا ضرورت کے مطابق
ترکیب:
دودھ میں تھوڑا پانی ڈال کر ایک ابال دے کر اتار لیں پھر کھجور کی گھٹلیاں نکال کر تھوڑے سے دودھ میں نرم ہونے کے لیے بھگودیں۔ پھر بھیگی ہوئی کھجوروں کو خوب باریک پیس لیں۔ اب اس مرکب کو اور چینی دودھ کو مکسر میں ڈال کر دوبارہ سے باریک پیس لیں۔ پھر اس کو برابر گلاس میں ڈال لیں اور اوپر سے برف کا چورا اور سبز الائچی کا پاﺅڈر ڈال کر پیش کریں۔

Posted on May 26, 2011