میوہ دار میٹھی روٹی



اشیاء:
$شکر # آدھا کلو
$زغفران # تین ماشہ
$بادام # تھوڑا سا (باریک کاٹ کر)
$پستہ # تھوڑا سا(باریک کاٹ کر)
$میدہ # ایک کلو
$بالائی # ایک پاؤ
$گھی # آدھا کلو
$کاجو # دو تولہ (باریک ٹکڑے کر لیں)
$اخروٹ # دو تولہ (باریک ٹکڑے کر لیں)
$ناریل # دو تولہ (باریک ٹکڑے کرلیں)
$چھوہارے # دو تولہ (باریک ٹکڑے کرلیں)

ترکیب:
پہلے میدہ میں تھوڑا سا گھی ڈال کر خوب ملائیں? زغفرا ن کو کیوڑے کے عرق یا دودھ میں پیس لیں? پھر نمک اور بالائی ملا کر مسلیں اور پھر شکر ملا کر مسلیں? جب سب یکجان ہوجائیں تو زغفران ملائیں، اگر آٹا اچھی طرح نہ گوندھا گیا ہو تو تھوڑا سا گھی ملا کر اور گوندھیں? لیکن اس بات کا خیال رہے کہ آٹا نرم نہ ہونے پائے? اس کے بعد ایک ماہی توے یا طباق پر مکھن والا(بٹر پیپر) گول کاغذ کاٹ کر رکھ دیں اور اس کاغذ پر سب میوے ملا کر اس پر ایک بڑی سی موٹی سی روٹی بناکر ملا دیں? پھر تین اینٹوں پر طباق رکھ کر اوپر سے کوئی سینی ڈھک دیں اور اوپر نیچے انگاروں کی آگ دیر تک دیں? جب سرخ ہوجائے تو نکال کر کھائے?

Posted on Feb 16, 2011