مشروم اینڈ بیف ہاٹ پاٹ



اشیاء:
$بیف ساسچز # 100گرام
$کٹے ہوئے مشروم # 1/2کپ
$کٹی ہوئی بندھ گوبھی # 1عدد چھوٹی
$کٹے ہوئے ٹماٹر # 2عدد
$کٹی ہوئی گاجر # 1گاجر
$شملہ مرچ لال # 1عدد
$کٹی ہوئی کالی مرچ # 1/2چائے کا چمچہ
$پیاز # 1عدد
$مکھن # 2 کھانے کے چمچے
$گری پیسٹ # 1کھانے کا چمچہ
$لیموں کا رس # 2کھانے کے چمچے
$نمک # حسب ذائقہ
$اُبلے ہوئے چاول # 2کپ

ترکیب:
چاول کو صاف کرکے بیس منٹ کے لئے بھگودیں? ایک بڑی دیگچی میں چاول ابال لیں جب ایک کنی رہ جائے تو پانی نتھار کر چاول جالی میں رکھ دیں، بھاپ نکال کر اچھی طرح ٹھنڈا ہونے دیں،تاکہ چپکیں نہیں، ساسچز اور سبزیاں نسبتا بڑے سائز میں کاٹیں اور ان میں لیموں کا رس ملا کر پانچ منٹ کے لئے رکھ دیں? اب کڑاہی میں ایک چمچہ مکھن گرم کریں? پیاز تلنے کے بعد ساسچز فرائی کریں? جب گولڈن ہوجائیں تو اس میں ایک ایک کرکے سبزیاں ڈالیں اور بھونتیں جائیں، ساتھ میں گری پیسٹ ، نمک اور کالی مرچیں ملائیں ، جب اچھی طرح مصالحہ مل جائے تو اتار لیں، ایک نان اسٹک سوس پین لیں? ایک کھانے کا چمچہ مکھن گرم کریں? تیار کئے نچلی تہہ میں ابلے ہوئے چاول ڈالیں تیار کی ہوئی سبزی احتیاط سے اوپر سیٹ کریں اور انتہائی دھیمی آنچ پر دم پر رکھیں? ٹماٹو کیچپ کے ساتھ گرم گرم پیش کریں?



Posted on Feb 16, 2011