پرانز فرائی ڈش



اشیاء:
$جھینگے # ایک پاؤ
$مرغی کا گوشت # ایک پاؤ
$کھیرا # ایک عدد(بڑا)
$بروتھ # ایک پیالی
$کوکنگ آئل # 50گرام
$سویا سوس # 4چائے کے چمچے
$ہری پیاز # آدھا پاؤ
$لہسن اور پیاز # دو کھانے کے چمچے(پسی ہوئی)

ترکیب:
جھینگوں کو صاف کرکے دھو کر دس منٹ کے لئے نمک چھڑک کر رکھ دیں? مرغی اور کھیرے کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں? کھیرا کاٹنے سے پہلے یہ دیکھ لیں کہ کہیں کھیرا کڑوا تو نہیں ہے? فرائی پین میں آئل ڈال کر پیاز اور لہسن بھون لیں? جب یہ بھن جائے تو اس میں جھینگے اور مرغی ڈال دیں? جب یہ اچھی طرح فرائی ہوجائے تو ایک ڈش میں نکال کر سویا سوس اور ٹماٹو کیچپ کے ساتھ کھائیں?

Posted on Feb 16, 2011