اشیاء:
آٹا آدھا کلو
دودھ ایک پیالی
نمک حسب ذائقہ
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچہ
گھی چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
آٹے میں زیرہ ، نمک اور گھی ملا کر دودھ سے گوندھیں، آٹا اتنا سخت ہوجائے کہ روٹی بیلتے وقت خشکی نہ لگائی پڑے، تیز آنچ پر تو ا گرم کریں پھر چھوٹے چھوٹے پیڑے بنالیں، پھلکے سے چھوٹی موٹی روٹی بیل کر توے پر ہلکی آنچ میں سینکیں۔ روٹی کے اوپر چُھری سے کٹ لگائیں تاکہ اندر تک پک جائے۔ ایک صاف کپڑے سے روٹی کو دبا دبا کر سینکیں، جب دونوں طرف سے ہلکی براﺅں ہوجائے تو اُتار کر الگ الگ رکھیں اس طرح سے روٹی خستہ رہے گی۔
Posted on Jun 27, 2011
سماجی رابطہ