اسپائسی لمکا ڈرنک
اشیاء:
لیموں 6 عدد
آئسنگ شوگر 8 کھانے کے چمچ
کالی مرچ(پاﺅڈر) 1/2 چائے کا چمچ
سیاہ نمک 1/2 چائے کا چمچ
موٹی شکر 1/2 کپ
ترکیب:
کالی مرچ پاﺅڈر اور سیاہ نمک مکس کرکے چھان لیں اور موٹی شکر ملادیں۔ اب شیشے کے گلاسوں کو پانی میں ڈپ کریں اور اضافی پانی جھٹک کر گلاسوں کو الٹا کرکے شکر اور کالی مرچ کے کپ میں گھساد یں اور باہر نکال دیں۔اس طرح کرنے سے گلاس کے کناروں پر موٹی شکر اور کالی مرچ اور سیاہ نمک کا مکسچر چپک جائے گا جو گلاسوں کو گارنش کردے گا۔ اب ایک بلینڈر جگ میں دو گلاس پانی، کالی مرچ، نمک، موٹی شکرر والا مکسچر، لیموں کا رس اور حسب ضرورت آئس کیوبز ڈال کر بلینڈ کریں، چکھ کر دیکھیں اگر مٹھاس کم لگے تو آئسنگ شوگرشامل کرکے مزید ایک بار بلینڈ کریں اور احتیاط سے آئس کیوب اور شربت گلاسوں میں انڈلیں کہ ان کی گارنشنگ متاثر نہ ہو۔ مزید گارنشنگ کے لیے سیاہ نمک اور سیاہ مرچ کا استعمال کریں۔
اسپائسی لمکا ڈرنک
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ