ٹروپیکل فروٹس جار

ٹروپیکل فروٹس جار
اشیاء:
پائن ایپل ایک ٹِن
خربوزہ 1کپ(کیوبز کرلیں)
اسٹرابیری 4 عدد(بڑی والی)
موسمی یا کینو 1 عدد(قاشیں کرلیں)
لال چھلکوں والا سیب 1 عدد(قاشیں کرلیں)
آئسنگ شوگر 1کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ 1 چٹکی(پسی ہوئی)
چیزیز 6 عدد(گارنشنگ کے لیے)
پودینہ چند پتے(گارنشنگ کے لیے)
ترکیب:
پائن ایپل کے ٹِن سے پانی الگ اور پائن اپیل الگ کریں۔ ایک جار، باﺅل یا گہرے برتن میں خربوزے، موسمی یا کینو، سیب پائن ایپل کیوبز ڈال دیں۔ کیوب کرنے سے قبل موسمی یا کینو کی دو تین پھانکیں اور سیب کی چند قاشیں علیحدہ کرلیں جو گارنشنگ کے کام آئیں گی۔ اب فروٹ بال میں پائن ایپل کا پانی آئسنگ شوگر، نمک، کالی مرچ ڈال کر ایک اسٹک یا کانٹے سے مکس کردیں۔ کینیو یا موسمی کی پھانکیں فریزر میں چند منٹ تک رکھ دیں۔ یہ سخت ہوجائیں گی، جار میں فروٹس اس طرح ڈالیں کہ گل دستہ بن جائے۔ موسمی کی پھانکیں سخت ہوجائیں تو انہیں سیب کی قاشوں کے ساتھ فروٹس میں گھسا دیں۔ فروٹس جارکے بیچ میں اسٹرابیری کے سلائس کی تہہ لگائیں اوپرچیری سے گارنشنگ کریں۔ آخر میں پودینے کی پتیوں سے گارنش کریں۔

Posted on May 26, 2011