آلو قیمے کے پراٹھے
اشیاء:
قیمہ(بھنا ہوا) 2 پیالی
آلو(ابال کر میش کرلیں) 1 پیالی
میدہ 3 پیالی
سوجی 1/2 پیالی
نمک حسب ذائقہ
چینی 1 چائے کا چمچ
دودھ 1/2 پیالی
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی) 4 عدد
ترکیب:
قیمے میں ایک چائے کا چمچ لہسن، ایک کھانے کا چمچ لال مرچ، آدھا چائے کا چمچ ہلدی اور حسب ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔میدہ اور سوجی کو چھان کر نمک چینی اور دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر انگلیوں کی مدد سے ہلکے ہلکے اس طرح ملائیں کہ وہ ڈبل روٹی کے چورے کی شکل میں آجائے۔ ساتھ ساتھ نیم گرم دودھ بھی شامل کرتے جائیں۔مزید محسوس ہو تو تھوڑا تھوڑا گرم کرکے نیم گرم پانی میں ڈالتے ہوئے اس کو اچھی طرح گوندھ لیں۔ پلاسٹک میں لپیٹ کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیے گرم جگہ پر رکھ دیں۔ قیمے کو اچھی طرح ٹھنڈا کرکے اس میں اُبلے ہوئے آلو اور ہر ا مصالحہ ملالیں۔ گندھے ہوئے میدے کو دوبارہ گوندھ کر بڑے سائز کے پیڑے بنالیں۔پیڑے کو تھوڑا سا بیل کر درمیان میں آلو قیمے کا مکسچر رکھیں، اس کو دوبارہ اسی طرح بند کرکے بیل لیں۔بڑے سائز کے فرائی یپن میں تیل گرم کرکے پراٹھے کو احتیاط سے اٹھا کر ڈالیں اور دونوں طرف سے گولڈن فرائی کرلیں۔
آلو قیمے کے پراٹھے
Posted on May 26, 2011
سماجی رابطہ