اشیاء:
$گوشت # ایک کلو
$انڈے # 8 عدد
$گھی # آدھا کلو
$لونگ # 5 عدد
$چھوٹی الائچی # 5 عدد
$سرخ مرچ # حسب ذائقہ
$کالی مرچ # حسب ذائقہ
$زغفران # 2 ماشے
$پیاز # 4 عدد
$ادرک # 2تولہ
$دھنیا(پساہوا) # 2 تولہ
$نمک # حسب ذائقہ
$دہی # ایک پاؤ
ترکیب:
انڈوں کو سخت ابال کر ان کے چھلکے اتارنے کے بعد سفیدی کے پتلے پتلے چھلے کاٹ کر رک کر رکھ لیں? گوشت کے پار چوں کو ادرک کے عرق، دہی، پیاز، نمک، اور تھوڑا سا گھی لے کر خوب اچھی طرح سرخ کرلیں? پھر پتیلی میں دھنیا اور پانی ڈال کر گلائیں اور آدھا مصالحہ جو پانی کے ساتھ پیسا گیا ہو، اس کے مرکب میں شامل کرکے اس کو پکنے دیجئے? اب گوشت کے پارچے سیخوں پر چڑھائیں کہ ہر پارچے کے پیچھے انڈے کی سفیدی کا ایک چھلا ہو? باقی پیاز پیس کر ان پر مل دیں? اوپر سے گھی ٹپکاتے رہیں اور ہلکے کوئلے پر سینک لیں? گوشت کو نرم کرنے کےلئے گوشت پر ہلکا پانی بھی لگایاجاسکتاہے?
انڈا سیخ کباب
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ