بیف بینگن کے ساتھ

بیف بینگن کے ساتھ
اشیاء:
گوشت کے پارچے ایک گلو
ٹماٹر(چوپ کرکے) سو گرام
لہسن چھ جوئے
مرچ حسب ذائقہ
بینگن دو عدد،بڑے
زیتون کا تیل پچاس ملی لیٹر
نمک حسب ذائقہ

ترکیب:
گوشت میں نمک، مرچ اورتیس ملی لیٹر تیل اچھی طرح لگا کر رکھ دیں۔ جس کے بعد اسے دونوں اطراف سے انگھیٹی پر بھون لیں تا کہ وہ پک جائے۔ بینگنوں کو بھی کوئلوں پر نرم ہونے تک بھون لیں اور ٹھنڈا ہونے پر اس کے چھلکے اتار دیں۔ اور پھر چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن، ٹماٹر اور بینگن ڈا ل کر پانچ منٹ تک تل لیں۔ پھر نمک اور مرچ اچھی طرح مکس کرلیں ، ایک پلیٹ میں گوشت کے پارچے رکھ کر ان پر بینگنوں کا آمیزہ ڈالیں اور باریک کٹے ہوئے ٹماٹر سے گارنشنگ کرلیں اور گرم گرم پیش کریں۔

Posted on May 28, 2011