چپٹے شامی کباب

اشیاء:
قیمہ آدھا کلو آلو ایک پاﺅ
لونگیں حسب ضرورت دار چینی حسب ضرورت
اناردانہ آدھی چھٹانک پودینہ ایک گٹھی
ہری مرچیں دو یا تین پیاز دو پوتھی
انڈے دو عدد گھی حسب ضرورت
کالی مرچیں تھوڑی سی چنے کی دال آدھا پاﺅ
ہرا دھنیا ایک گٹھی کیری ایک عدد
لہسن نو جوے ادرک ایک چھوٹی گانٹھ
نمک حسب ضرورت لال مرچیں حسب ذائقہ
اشیائ:
قیمہ اور دال دھو کر نمک میں تھوڑی لال مرچ اور لہسن سمیت ابال لیں اور سل پر باریک پیس لیں۔ آلو بھی اُبال کر چھیلنے کے بعد سل پر باریک پیس لیں۔ اناردانہ، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، نمک، تھوڑی لال مرچ، کیری، ان سب کی چٹنی تیار کریں جس میں پانی نہ ڈالا گیا ہو۔ پیسے ہوئے قیمے میں گرم مصالحہ، پسی ہوئی ادرک، نمک اور باقی لال مرچ ملا کر مرکب مرکب کو خوب مکس کریں۔ جب سب اشیاءخوب مکس ہوجائیں تو اس آمیزے کی حسب پسند سائز کی ٹکیاں بنالیں۔ پسے ہوئے آلوﺅں کی چھوٹی چھوٹی ٹکیاں بنائیں، قیمے کے ہر کباب کے اندار آلو کی ایک ٹکیہ رکھ کر اس کا منہ بند کردیں۔ انڈے ایک پیالی میں توڑ کر ان کو اچھی طرح پھینٹ کر قیمے کی ٹکیوں کو انڈے میں بھگو کر فرائی کرلیں۔ حسب ضرورت گارنشنگ اور من پسند چٹنیوں کے ساتھ پیش کریں۔

Posted on Jul 26, 2011