چکن تکہ جیلی

اشیاء:
مرغ کے تکے ایک کلو
کھیرے چار عدد
جیلاٹین ڈیڑھ چمچ
یخنی ڈیڑھ کلو
نمک ایک چمچ
پنیر حسب ضرورت
ترکیب:
تین کلو پانی میں ڈال کر تکوں کو ابالیں۔ ابا ل کر فریج میں رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہوجانے تو ٹکڑے کرلیں۔ یخنی نمک کے ساتھ گرم کریں، کھیرے اور سویٹ پنیر شامل کردیں۔چھ منٹ بعد کھیرے اور پنیر نکال لیں۔ اب جیلاٹین کو تھوڑی یخنی میں گھول لیں، بقایا یخنی ملا کر ہلائیں۔ مرغ کے تکے سانچے میں لگائیں۔ سویٹ پنیر کی قاشیں سجائیں اور جیلاٹیں ملی یخنی اس میں ڈال دیں اور فریج میں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب نکال کر جیلاٹیں ملے چکن اور جیلی پلیٹ میں پیش کریں۔

Posted on Aug 05, 2011