فرائیڈ بیف اسٹیکس

اشیاء:
$روسٹ کا پیس # دو کلو وزن
$ادرک (پسی ہوئی) # دو کھانے کے چمچے
$کالی مرچ # ڈیڑھ کھانے کے چمچ(کٹی ہوئی)
$نمک # حسب ذائقہ
$لیموں # چار عدد
$ہر ی مرچ # دس عدد
$لہسن (پسا ہوا) # ایک کھانے کا چمچ
$سرکہ # دو پیالی
$مارجرین # ایک کھانے کا چمچ
$کوکنگ آئل # حسب ضرورت

ترکیب:
سب سے پہلے روسٹ پیس میں سارے مصالحے باریک پیس کر اچھی طرح سے لگادیں? پھر مارجرین لگا کر کانٹے سے اچھی طرح گود لیں? تقریباََ آٹھ گھنٹے کے لئے کسی ڈھکن سے ڈھانک کر فریج میں رکھ دیں? ایک بڑی دیگچی میں اتنا پانی ڈال دیں جس میں یہ روسٹ پیس ڈوب جائیں? ہلکی آنچ میں اس کو پکنے رکھ دیں، جب پانی سوکھ جائے توگوشت گل جائے گا? اتار کر ٹھنڈا کریں? ایک تیز چھری کو پہلے ذرا کھولتے ہوئے گرم پانی میں ڈبو کر پیس کے بڑے ذراموٹے سلائس کاٹ لیں? جب پیش کرنا ہوتو ایک فرائنگ پین میں کوکنگ آئل گرم کریں? ان سلائیس کو فرائی کریں جب گولڈن براؤں ہوجائیں? تو نکال کر لیموں کا رس چھڑک دیں گرم گرم پیش کریں? یہ ڈش چھ افراد کے لئے کافی ہے?

Posted on Feb 16, 2011