اشیاء:
$پائے # دو عدد، بھنے ہوئے (پائے صاف کروا کے ٹکڑے کروا لیں)
$دہی # دو پیالی
$لال مرچ # ایک کھانے کا چمچہ (پسی ہوئی)
$دھنیا # ڈھائی کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
$ہلدی # آدھا کھانے کا چمچہ
$ادرک، لہسن # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
$گرم مصالحہ # ایک کھانے کا چمچہ (پسا ہوا)
$لیموں # دو عدد
$ہرا دھنیا # چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
$ہری مرچ # چار عدد (باریک کٹی ہوئی)
$پیاز # دو عدد، بڑی ڈلی (باریک کٹی ہوئی)
$نمک # حسبِ ذائقہ
$گھی # دو پیالی
ترکیب:
سب سے پہلے پائے اچھی طرح سے دھو کر ایک بڑ ی دیگچی میں تقریباََ آدھی سے زیادہ پانی لیں? اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور اُبالنے رکھ دیں? تقریباََ چھ یا سات گھنٹے ابلنے دیں، جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی بڑی ہڈیاں ہوں ان کو پھینک دیں? گوشت اور چھوٹی ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں، یخنی کسی برتن میں چھان کر رکھ لیں?
اُسی دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز براؤن کر لیں، پیاز جب براؤن ہو جائے تو نکال کر باریک پیس لیں? پسی ہوئی پیاز میں سب مصالحے دہی سمیت ملا کر دہی میں ڈال دیں اور بھونیں پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں، ہلکی آنچ میں توے پر دم پر رکھ دیں?
جب گھی اوپر آجائے تو پائے تیار ہیں? اوپر سے ہرا مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال دیں? جتنا زیادہ دم پر دکھیں گے پائے اتنے ہی مزے دار ہونگے?
گائے کے پائے
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ