اشیاء:
$ گوشت # ایک کلو
$ گھی # ڈیڑھ پاؤ
$ لہسن # آدھی چھٹانک
$ ادرک # آدھی چھٹانک
$ دار چینی # دوماشہ
$ دہی # ایک پاؤ
$ سوکھا دھنیا # دو تولہ
$ نمک # حسب ذائقہ
$ سرخ مرچ # حسب ذائقہ
$ سیاح مرچیں # آدھا تولہ
$ لونگ # آدھا تولہ
$ بڑی الائچی # آدھا تولہ
ترکیب:
سب سے پہلے دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز لال کریں، ادرک ، لہسن، مرچ، دھنیا گوشت کے ساتھ بھون لیں. اچھی طرح بھوننے کے بعد اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے. دہی میں گرم مصالحہ ڈال کر (گرم مصالحہ ڈالنے سے پہلے کوٹ لیں) گوشت میں ڈال دیں. پانی خشک ہونے پر پانی کے ساتھ خوب بھونیں اور حسب ضرورت گریوی رکھ کر دم پر چھوڑ دیں. پانچ منٹ بعد چولہے سے اتارلیں . لذیذ قورمہ تیار ہے.
Posted on Feb 16, 2011
سماجی رابطہ