حلوہ کدو
اشیاء:
حلوہ کدو ایک کلو
چینی آدھ کلو
مغز بادام بارہ عدد
پستہ بارہ عدد
دار چینی آدھی چھٹانک
کیوڑہ ایک بڑا چمچہ
چاندی کے ورق دو عدد
گھی تین چھٹانک
ترکیب:
حلوہ کدو چھیل کر اندر سے صاف کرلیں۔ اس کے بعد صاف گودے کو کدو کش میں باریک کرلیں، بادام کی گری چھیل لیں۔ کدو کش کئے ہوئے حلوہ کو پتیلی میں ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں۔ جب پانی خشک ہوجائے اور کدو گل جائے تو ایک کڑاہی میں گھی ڈال کر کڑکڑائیں۔ اب اس میں حلوہ کدو ڈال کر بھونیں کہ اس کا رنگ سنہری سا ہوجائے۔ پھر اس میں چینی ڈال دیں۔ چینی ڈال کر چمچہ جلدی جلدی چلائیں تاکہ چینی پیندے میں نہ لگ جائے۔ بھونتے بھونتے جب چینی کا پانی خشک ہوجائے اور حلوہ کدو گھی چھوڑ دے تو اتار لیں۔ اب اس میں کیوڑہ ملا کر ڈھانپ دیں۔ ڈش میں نکالیں پستہ اور چاندی کے ورق سے سجادیں۔
phoolon ne amrit ka jaam bheja hai,
sooraj ne gagan se salam bheja hai,
mubarak ho aapko naya janam din,
tahe dil se humne ye paigaam bheja hai
سماجی رابطہ