کریلے گوشت


اشیاء:

$گوشت # آدھا کلو
$کریلے # ایک پاؤں
$لہسن # آدھی گھٹی
$ٹماٹر # آدھ پاؤں
$گرم مصالحہ# ایک چمچہ(پسا ہوا)
$ہرا دھنیا# تھوڑا سا
$پیاز # ایک پاؤ
$گھی # تین چھٹانک
$نمک # حسب ذائقہ
$مرچ # حسب ذائقہ
$ہلدی# حسب ضرورت

ترکیب:
پہلے کریلوں کو اچھی طرح چھیل کر بیج نکال دیں?مُسلم کریلوں پر نمک لگا کرپندرہ منٹ کے لئے دھوپ میں رکھ دیں ?اس کے بعد پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال کر کریلوں کو ابال لیں ? جب حسب ضرورت گل جائیں تو اتار کر فوراََ ٹھنڈے پانی ان پر ڈال کر ایگ پلیٹ میں رکھ دیں ?پھر گوشت ،پیازاور لہسن ڈال کر اچھی طرح بھونئے?جب سب مصالحے بھون کر تیار ہوجائیں تو پلیٹ کے کریلے اس میں ڈال دیں ،
اس پر ٹماٹر ڈالیں اور گلنے کے مطابق پانی ڈال کر پکنے دیں ?تھورا سا بھونئے تاکہ گھی چھوڑ دے? اب اس پر ہرا دھنیا اور پسا ہوا گرم صالحہ ڈال کر دم دیں ?چند میٹ بعد اُتا ریں اور تناول فرمائیں?

Posted on Feb 16, 2011