خوشبودار قورمہ


اشیاء:
$گوشت # آدھا کلو
$زغفران # ایک چھوٹا چمچہ
$لہسن # چھ جوئے
$پیاز # آدھا کلو
$ہلدی # ایک چوتھائی چمچہ
$بادام کی گریاں # سات عدد
$دہی # دو کلو
$ادرک # 10 گرام
$نمک # حسب ضرورت
$سرخ مرچ پاؤڈر # حسب ضرورت

ترکیب:
لہسن، پیاز، اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں? گوشت کی حسب منشاء بوٹیاں بنا کر دھولیں اور ایک برتن میں ڈال کر ساتھ ہی لہسن ، ادرک، پیاز،ہلدی، خشک دھنیا، نمک، سرخ مرچ اور دوکپ پانی ڈال دیں? اس برتن کو چولہے پر رکھ دیں اور ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکانے کے بعد زغفران تھوڑے سے پانی میں گھول کر اور بادام کی گریاں چھلکا اتار کر ڈال دیں? دس منٹ تک مزید چولہے پر رکھیں? پھر پساہوا مصالحہ چھڑکیں اور دم لگا کر چولہے سے نیچے اتار لیں? خوشبودار قورمہ تیار ہے?

Posted on Feb 16, 2011